30021- عن أنس قال: لما بلغ رسول الله صلى الله عليه وسلم إقفال أبي سفيان قال: أشيروا علي فقام أبو بكر فقال له: اجلس فقام عمر فقال له: اجلس فقام سعد بن عبادة فقال؛ إيانا تريد يا رسول الله فلو أمرتنا أن نخيضها البحر لأخضناها ولو أمرتنا أن نضرب أكبادها إلى برك الغماد لفعلنا ذلك. "كر".
30021 ۔۔۔ حضرت انس (رض) کی روایت ہے کہ جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابو سفیان کا پیچھا کر رہے تھے ایک جگہ پہنچ کر فرمایا مجھے کوئی مشورہ دو ادتنے میں ابوبکر کھڑے ہوئے اور عرض کیا : آپ بیٹھ جائیں پھر سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کھڑے ہوئے اور عرض کیا : آپ بیٹھ جائیں پھر حضرت سعد بن عباد (رض) کھڑے ہوئے اور عرض کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ نے ہمارا ارادہ کیا ہے اگر آپ ہمیں حکم دیں کہ ہم ان کا پیچھا کرتے ہوئے سمندر میں بھی گھس جائیں گے اگر آپ ہمیں حکم دیں کہ ہم مقام برک غماد تک ابو سفیان کا پیچھا کریں گے تو ہم اس کے لیے گھی تیار ہیں (رواہ ابن عساکر)