30036- عن أنس أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم مر بحمزة يوم أحد وقد مثل فوقف عليه فقال: " لولا أني أخشى أن تجد صفية في نفسها لتركته حتى تأكله العافية فيحشر من بطونها، ثم دعا بنمرة فكانت إذا مدت على رأسه بدت رجلاه، وإذا مدت على رجليه بدا رأسه فقال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: مدوها على رأسه واجعلوا على رجليه الحرمل وقلت الثياب وكثرت القتلى وكان الرجل والرجلان والثلاثة يكفنون في الثوب وكان النبي صلى الله عليه وآله وسلم يسأل أيهم أكثر قرآنا فيقدمه". "ش".
30036 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) کی روایت ہے کہ احد کے دن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت حمزہ (رض) کے پاس سے گزرے جبکہ آپ (رض) کا مثلہ کردیا گیا تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر مجھے خوف نہ ہوتا کہ صفیہ (رض) غمزدہ ہوں گی میں انھیں اسی حال میں چھوڑ دیتا حتی کہ انھیں درندے کھا جاتے اور قیامت کے دن درندوں کے پیٹ سے انھیں جمع کیا جاتا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک چادر منگوائی اس میں حضرت حمزہ (رض) کو کفن دیا جب سر کی طرف چادر کی جاتی پاؤں ننگے ہوجاتے جب پاؤں کی طرف کی جاتی سر ننگا ہوجاتا آپ نے فرمایا : چادر سے سر ڈھانپ دو اور پاؤں پر پتے ڈال دو اس دن کپڑے کم اور مقتولین زیادہ تھے چنانچہ ایک شخص دو دو اشخاص اور تین تین کو ایک ہی کپڑے میں کفن دیا جاتا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پوچھتے کہ ان میں سے کسے زیادہ قرآن یاد ہے۔ اسے قبر میں پہلے داخل کرتے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)