3006- "سبحان" "يشهده ملائكة الليل والنهار". "ت حسن صحيح عن أبي هريرة" في قوله تعالى: {إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُوداً} .
3006: سورة الاسراء : اس (وقت پڑھے جانے والے قرآن) پر دن اور رات کے ملائکہ حاضر ہوتے ہیں۔ (ترمذی حسن صحیح بروایت ابوہریرہ (رض))
فائدہ : تہجد میں پڑھے جانے والے قرآن کی فضیلت مذکورہ حدیث صحیح میں بیان کی گئی ہے۔ فرمان الہی ہے :
ان قرآن الفجر کان مشہودا : الاسراء : 78 ۔
بےشک صبح کے وقت قرآن کا پڑھنا موجب حضور (ملائکہ) ہے۔
اس وقت رات کے فرشتے انسان کے اعمال نامہ دن کے فرشتوں کے حوالہ کرکے واپس جاتے ہیں۔ گویا اس مقرت وقت میں دن اور رات کے ملائکہ اکٹھے ہوجاتے ہیں اور تہجد میں قرآن سنتے ہیں۔ اسی وجہ سے منقولے کہ تہجد صالحین کا شعار ہے۔ ہر نیک انسان کو اسے اپنی زندگی کا جزو لازم پڑھا جانے والا بنانا چاہیے۔