hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 30104

.

كنز العمال

30104
Kanz al-Ummal
30104- "مسند أنس" " خرج رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم غداة باردة والمهاجرون والأنصار يحفرون الخندق فلما نظر إليهم قال: اللهم إن العيش عيش الآخرة ... فاغفر للأنصار والمهاجرة فأجابوا: نحن الذين بايعوا محمدا ... على الجهاد ما بقينا أبدا "ش".
30104 ۔۔۔ ” مسند انس “ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صبح صبح نہایت سردی میں تشریف لائے جبکہ مہاجرین اور انصار خندق کھودنے میں مصروف تھے جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کی طرف دیکھا تو فرمایا : اللہم ان العیش عیش الاخرۃ فاغفر للانصار والمھاجرۃ “۔ یا اللہ درحقیقت زندگی تو آخرت کی زندگی ہے انصار و مہاجرین کی مغفرت فرما صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے جوابا کہا۔ نحن الذین بایعوا محمد ا علی الجھاد مابقینا ابدا ‘۔ ہم نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دست اقدس پر بیعت کر رکھی ہے جب تک ہم زندہ رہیں گے جہاد کرتے رہیں گے ۔