hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 30117

.

كنز العمال

30117
Kanz al-Ummal
30117- عن يحيى بن سهل بن أبي خيثمة قال: أقبل مظهر بن رافع الحارثي بأعلاج من الشام عشرة ليعملوا له في أرضه، فلما نزل خيبر أقام بها ثلاثا فدخل يهود للأعلاج وحرضتهم على قتل مظهر، ودسوا لهم سكينين أو ثلاثا فلما خرجوا من خيبر كانوا بثبار، ووثبوا عليه فبعجوا بطنه فقتلوه، ثم انصرفوا إلى خيبر فزودتهم يهود وقوتهم حتى لحقوا بالشام وجاء عمر بن الخطاب الخبر بذلك فقال: إني خارج إلى خيبر فقاسم ما كان بها من الأموال، وحاد حدودها، ومورف أرفها ومجل يهود منها، فإن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لهم: " ما أقركم الله" وقد أذن الله في جلائهم، ففعل ذلك بهم. ابن سعد.
30117 ۔۔۔ یحییٰ بن سھل بن ابی حیثمہ روایت کی ہے کہ مطہر بن رافع حارثی شام کے دس غلام لایا تاکہ اس کی زمین میں کام کریں جب خیبر پہنچے تین دن وہاں قیام کیا اس دوران یہودیوں نے غلاموں کو مظہر کے قتل کرنے پر اکسایا اور انھیں یہودیوں نے دو یا تین چھریاں بھی دے دیں چنانچہ جب خیبر سے نکل کر مقام ثبار پر پہنچے غلاموں نے مظہر پر حملہ کردیا اور پیٹ کو چاک کرکے اسے قتل کردیا غلام خیبر واپس لوٹ گئے یہودیوں نے انھیں زاد راہ دیا وہ واپس شام جا پہنچے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کو جب خبر ہوئی تو انھوں نے فرمایا : میں خیبر کی زمین مسلمانوں میں تقسیم کروں گا اور اموال بھی تقسیم کروں گا اس کی حدی بندی کروں گا اور نشان لگا کر یہودیوں کو وہاں سے نکال کر باہر کروں گا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہودیوں سے فرمایا تھا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں قرار نہیں دے گا اور اللہ تبارک وتعالیٰ نے ان کی جلاوطنی کی اجازت دی ہے چنانچہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے ایسا ہی کیا ۔ (رواہ ابن سعد)