hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 3012

.

كنز العمال

3012
Kanz al-Ummal
3012- "طه" "إن المؤمن في قبره في روضة خضراء يرحب له سبعون ذراعا، وينور له فيه كليلة البدر، أتدرون فيم أنزلت هذه الآية {فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكاً} ، في عذاب القبر والذي نفسي بيده إنه ليسلط عليه تسعة وتسعون حية لكل حية منها تسعة رؤوس، ينفخن في جسمه ويلسعنه ويخدشنه، إلى يوم القيامة". "الحكيم عن أبي هريرة".
3012: سورة طہ ۔ مومن کی قبر کے اندر ایک سبز باغ ہوتا ہے۔ جو ستر ہاتھ تک کشادہ کردیا جاتا ہے۔ اور چودہویں رات کے چاند کی مانند اس کے لیے قبر روشن کردی جاتی ہے۔ کیا تم جانتے ہو یہ آیت کس بارے میں نازل ہوئی۔ فان لہ معیشۃ ضنکا (طہ : 124) اس کی زندگی تنگ ہوجائے گی۔ یہ عذاب قبر کے بارے میں ہے۔ قسم ہے میری جان کے مالک کی۔ اس پر ننانوے اژدھے ایسے مسلط کردیے جائیں گے جن میں سے ہر ایک اژد ہے کے نو سر ہوں گے۔ وہ اس پر دھنکارتے رہیں گے، ڈستے رہیں گے اور اس کو ہر بار بار گوشت آتا رہے گا (اور وہ اس کو کھاتے رہیں گے) الحکیم بروایت ابوہریرہ (رض)۔
کلام : یہ روایت حکیم ترمذی کی ہے جو انھوں نے نوادر الاصول میں بیان فرمائی ہے اور غیر مستند ہے۔