hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 30127

.

كنز العمال

30127
Kanz al-Ummal
30127- عن أبي طلحة قال: كنت ردف رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم خيبر فلما انتهينا وقد خرجوا بالمساحي، فلما رأونا قالوا: محمد والله محمد والخميس فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "الله أكبر إنا إذا نزلنا بساحة قوم فساء صباح المنذرين". "ش".
30127 ۔۔۔ حضرت ابو طلحہ (رض) کی روایت ہے کہ میں خیبر کے دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے سوار تھا جب ہم خیبر پہنچے دیکھا کہ اہل خیبر کدالیں اور پھاوڑے لیے اپنے کھیتوں کی طرف جا رہے ہیں جب اہل خیبر نے ہمیں دیکھا کہنے لگے : بخدا محمد اور اس کا لشکر آگیا ہے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نعرہ تکبیر لگا کر فرمایا : جب ہم کسی قوم کے پاس اترتے ہیں اس قوم کا وہ دن بہت برا ہوتا ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)