30189- عن أنس قال: لما كنا بسرف قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن أبا سفيان قريب منكم فافترفوا له وأخذوه، فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: أسلم يا أبا سفيان تسلم قال: يا رسول الله قومي قومي، قال: قومك من أغلق بابه فهو آمن، قال: اجعل لي شيئا قال: من دخل دارك فهو آمن. "كر".
30189 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) روایت کی ہے کہ جب ہم مقام سرف پر پہنچے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابوسفیان تمہارے قریب ہے لہٰذا اسے پکڑنے کے لیے متفرق ہوجاؤ چنانچہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین ابوسفیان کو پکڑ لائے آپ نے اس سے کہا : اے ابوسفیان : اسلام قبول کرلو سلامت رہو گے ابوسفیان نے کہا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میری قوم کا کیا بنے گا ؟ تمہاری قوم کا جو شخص اپنا دروازہ بند رکھے گا وہ امن میں ہوا عرض کیا : میرے لیے کوئی فخر کی چیز کردیں فرمایا : جو شخص تمہارے گھر میں داخل ہوگا وہ بھی امن میں ہوگا ۔ (رواہ ابن عساکر)