3020- "القصص" "ما أهلك الله عز وجل قوما ولا قرنا ولا أمة ولا أهل قرية بعذاب من السماء منذ أنزل التوراة على وجه الأرض، غير القرية التي مسخت قردة، ألم تر إلى قوله تعالى {وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ مِنْ بَعْدِ مَا أَهْلَكْنَا الْقُرُونَ الْأُولَى} ". "ن –2" وابن المنذر ك وابن مردويه عن أبي سعيد.
3020: سورة القصص۔ اللہ عزوجل نے توراۃ کے زمین پر نازل کرنے کے بعد آسمانی عذاب کے ساتھ کس قسم، اہل زمانہ، امت اور کسی بستی والوں کو ہلاک نہیں کیا۔ سوائے اس ایک بستی کے جس کے اہل کو اللہ عزوجل نے بندروں کی شکل کردی تھی۔ کیا تم نے اللہ عزوجل کا یہ فرمان نہیں پڑھا :
ولقد اتینا موسیٰ الکتاب من بعد ما اھلکنا القرون الاولی : القصص : 43 ۔
اور ہم نے پہلی امتوں کے ہلاک کرنے کے بعد موسیٰ کو کتاب دی۔ (نسائی، ابن المنذر، مستدرک الحاکم، ابن مردویہ بروایت ابی سعید (رض))