30212- "مسند الحارث بن بدل السعدي" عن الحارث بن بدل قال: شهدت رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم حنين فانهزم أصحابه أجمعون إلا العباس بن عبد المطلب وأبا سفيان بن الحارث فرمى رسول الله صلى الله عليه وسلم وجوهنا بقبضة من الأرض، فانهزمنا فما خيل إلي أن لا شجر ولا حجر إلا وهو في آثارنا. الحسن بن سفيان، "طب"، وأبو نعيم، "كر".
30212 ۔۔۔ ” مسند حارث بن بدل السعدی “ حارث بن بدل (رض) کی روایت ہے کہ غزوہ حنین کے دن میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ شریک تھا آپ کا صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کو ہزیمت ہوئی البتہ عباس بن عبدالمطلب اور ابو سفان بن حارث آپ کے ساتھ جمے رہے اتنے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمارے چہروں پر مٹھی بھر کنکریاں اٹھا کر ماریں ہمیں شکست ہوئی میں نے دیکھا کہ کوئی درخت اور کوئی پتھر ایسا نہیں تھا جو ہمارے پیچھے بھاگ نہ رہا ہو ۔ (رواہ الحسن بن سفیان والطبرانی وابو نعیم وابن عساکر)