30217- عن رافع بن خديج قال: أعطى رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم حنين أبا سفيان بن الحارث وصفوان بن أمية وعيينة بن حصن والأقرع بن حابس مائة من الإبل، وأعطى العباس بن مرداس
دون ذلك فقال العباس بن مرداس:
أتجعل نهبي ونهب العبي ... د بين عيينة والأقرع
وما كان بدر ولا حابس ... يفوقان مرداس في المجمع
وما كنت دون امرئ منهما ... ومن يخفض اليوم لا يرفع
قال: فأتم له رسول الله صلى الله عليه وسلم مائة. "كر"
30217 ۔۔۔ حضرت رافع بن خدیج (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حنین کے دن ابو سفیان بن حارث صفوان بن امیہ عیینہ بن حصن اور اقرع بن حابس (رض) کو سو سو اونٹ (تالیف قلب کے طور پر) عطا کیے جبکہ حضرت عباس بن مرداس (رض) کو ان سے کم اونٹ دیئے اس پر عباس بن مرداس (رض) نے یہ اشعار ہے : انجعل نھبی ونھب العبید یدبین عینیہ والاقرع وما کان بدرو ولا حابس یفوقان مرداس فی المجع وما کنت دون امری منھا ومن یحفض الیوم لا یرفع : کیا آپ نے میرا تاخت و تاراج اور غلاموں کا تاخت و تاراج عینیہ اور اقرع کے برابر کردیا ہے جبکہ بدر اور حابس جنگ میں مرداس پر فوقیت نہیں لے جاتے تھے میں کسی طرح بھی ان دونوں سے کمتر نہیں ہوں لیکن جو شخص آج پست ہوگیا وہ کبھی بھی بلند نہیں ہو ستکا چنانچہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے لیے بھی سو اونٹ مکمل کر رہے ۔ (رواہ ابن عساکر)