hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 3022

.

كنز العمال

3022
Kanz al-Ummal
3022- "لو قال فرعون يومئذ هو قرة عين لي كما هو لك مثل ما قالت امرأته لهداه الله، كما هداها، ولكن أحب الله أن يحرمه للذي سبق في علم الله". "إسحاق بن بشر في المبتدأ وابن عساكر عن ابن عباس".
3022: اگر اس دن فرعون کہہ دیتا یہ بچہ (موسیٰ) میری بھی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے جس طرح تمہاری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ جیسا کہ اس کی بیوی (آسیہ) نے کہا تھا تو اللہ پاک ضرور اس کو بھی ہدایت سے نواز دیتے جیسے اس کی بیوی کو نوازا تھا۔ لیکن جو اللہ تعالیٰ کے علم میں پہلے ہی ہدایت سے محروم کردیا گیا تھا اللہ نے اسے محروم ہی رکھا۔ فی المبتداء الاسحاق بن بشر، ابن عساکر بروایت ابن عباس (رض)۔
فائدہ : فرمان عزوجل ہے :
وقالت امرات فرعون قرۃ عین لی ولک۔ القصص : 9
اور فرعون کی بیوی نے کہا کہ (یہ بچہ) میری اور تمہاری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔
اس کے جواب میں فرعون نے کا تھا کہ تمہاری آنکھوں کی ٹھنڈک ہوگا میرے لیے یہ آنکھوں کی ٹھنڈک نہیں ہے۔ کیونکہ یہ پیغمبر کی بےادبی تھی۔ بےادب محروم ماند از فضل رب۔
اس وجہ سے اللہ نے اس کی گستاخی کی بدولت اس کو ہدایت سے محروم کردیا۔ اللہ پاک ہمیں انبیاء و اولیاء کی بےادبی سے محفوظ رکھے۔ آمین۔