30248- عن أنس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم بعث زيدا وجعفرا وعبد الله بن رواحة فدفع الراية إلى زيد فأصيبوا جميعا قال أنس: فنعاهم رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى الناس قبل أن يجيء الخبر قال: قال أخذ الراية زيد فأصيب، ثم أخذها جعفر فأصيب، ثم أخذها عبد الله فأصيب، ثم أخذ الراية بعد سيف من سيوف الله خالد بن الوليد فجعل يحدث الناس وعيناه تذرفان. "ع، كر".
30248 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زید جعفر اور عبداللہ بن رواحہ (رض) جہاد کے لیے روانہ کئے اور لشکر کا جھنڈا زید (رض) کو دے دیا چنانچہ یہ تینوں حضرات جنگ میں شہید ہوئے حضرت انس (رض) کا بیان ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خبر ملنے سے قبل ہی ان حضرات کے شہید ہونے کی خبر دے دی اور فرمایا : جھنڈا زید کے پاس تھا وہ لڑتے لڑتے شہید ہوگیا پھر جعفر نے جھنڈا اٹھا لیا وہ بھی شہید ہوگیا پھر ابن رواحہ نے جھنڈا سنبھالا اور وہ بھی شہید ہوگیا اس کے بعد جھنڈا سیف اللہ خالد بن ولید نے لے لیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو خبر سنا رہے تھے جبکہ آپ کی آنکھوں سے آنسو نکل رہے تھے ۔ (رواہ ابویعلی وابن عساکر)