3027- "الأحزاب" "إن هذا لمن المكتوم، لولا أنكم سألتموني عنه ما أخبرتكم به، إن الله عز وجل وكل بي ملكين، لا أذكر عند عبد مسلم فيصلي علي إلا قال ذانك الملكان: غفر الله لك، وقال الله وملائكته جوابا لذينك الملكين آمين". "طب عن الحكم بن عبد الله بن خطاف عن إم أنيس بنت الحسين بن علي عن أبيها" قال قالوا يا رسول الله: أرأيت قول الله عز وجل: {إِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ} قال فذكره.
3027: سورة الاحزاب۔
یہ ایک پوشیدہ بات تھی اگر تم اس کے بارے میں سوال نہ کرتے تو میں تم کو نہ بتاتا، اللہ عزوجل نے دو فرشتے مجھ پر مقرر فرمائے ہیں۔ کسی بھی مسلمان بندے کے پاس میرا ذکر کیا جاتا ہے اور وہ بندہ مسلمان مجھ پر درود پڑھتا ہے تو وہ فرشتے اس سے کہتے ہیں : اللہ تیری مغفرت کرے اور اللہ اور دوسرے فرشتے ان دو فرشتوں کو کہتے ہیں : آمین۔
الطبرانی فی الکبیر بروایت حکم بن عبداللہ بن خطاف عدام انیس بنت الحسین بن علی عن ابیہ۔
فائدہ : فرمان الہی ہے :
ان اللہ وملائکتہ یصلون علی النبی۔ الاحزاب : 65
اس آیت کے متعلق صحابہ کرام نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا تھا۔ جس کے بارے میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ جواب ارشاد فرمایا۔