30305- عن عبد الملك بن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حزام عن أبيه عن جده أن عمرو بن حزم قال: كتب رسول الله صلى الله عليه وسلم لجنادة: بسم الله الرحمن الرحيم هذا كتاب من محمد رسول الله لجنادة وقومه ومن تبعه بإقام الصلاة وإيتاء الزكاة وأطاع الله ورسوله وأعطى من الغنائم خمس الله ورسوله، وفارق المشركين فإن له ذمة الله وذمة محمد صلى الله عليه وسلم" وكتب علي. أبو نعيم.
30305 ۔۔۔ عبدالملک بن ابی بکر بن محمد بن عمرو بن حزام عن ابیہ عن جدہ کی سند سے مروی ہے کہ عمرو بن حزام نے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جنادہ کے لیے یہ خط لکھا ” بسم اللہ الرحمن الرحیم “ یہ خط محمد اللہ کے رسول کی طرف سے جنادہ اور اس کی قوم کی جانب ہے جس شخص نے نماز قائم کی زکوۃ ادا کی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے غنائم سے خمس دے اور مشرکین سے الگ رہے وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ذمہ میں ہے ، یہ خط حضرت علی (رض) نے لکھا ، (رواہ ابونعیم)