hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 30315

.

كنز العمال

30315
Kanz al-Ummal
30315- "مسند جندب بن مكيث بن جراد" عن جندب بن مكيث أن النبي صلى الله عليه وسلم كان إذا قدم عليه الوفد لبس أحسن ثيابه وأمر أصحابه بذلك فرأيته وفد عليه وفد كندة وعليه حلة يمانية وعلى أبي بكر وعمر مثله. الواقدي وأبو نعيم
30315 ۔۔۔ ” مسند جندب بن مکیث بن جراد “ جندب بن مکیث کی روایت ہے کہ جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کوئی وفد حاضر ہوتا آپ اچھے کپڑے زیب تن کرتے اور اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کو بھی اچھے کپڑے پہننے کا حکم دیتے ، چنانچہ میں نے دیکھا کہ آپ کی خدمت میں کندہ کا وفد حاضر ہوا آپ نے یمانی جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) اور حضرت عمر (رض) نے بھی ایسے ہی کپڑے پہنے ہوئے تھے ۔ (رواہ الواقدی وابو نعیم)