hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 3032

.

كنز العمال

3032
Kanz al-Ummal
3032- "يس" "بينا أهل الجنة في نعيمهم، إذ سطع لهم نور فرفعوا رؤسهم، فإذا الرب قد أشرف عليهم من فوقهم، فقال السلام عليكم يا أهل الجنة، وذلك قول الله تعالى: {سَلامٌ قَوْلاً مِنْ رَبٍّ رَحِيمٍ} ، فينظر إليهم، وينظرون إليه، فلا يلتفتون إلى شيء من النعيم، ما داموا ينظرون إليه، حتى يحتجب، ويبقي نوره وبركته عليهم في ديارهم". "هـ ن وابن أبي الدنيا في صفة أهل الجنة وابن أبي حاتم والآجري في الشريعة وابن مردويه ص عن جابر".
3032: سورة یس۔ (روز مرہ کی طرح) اہل جنت اپنی عیش و عشرت میں مصروف ہوں گے کہ اچانک نور روشن ہوگا۔ وہ اپنا سر اٹھائیں گے تو دیکھیں گے کہ پروردگار اوپر سے ان کو دیکھ رہے ہیں۔ پروردگار فرمائیں گے : السلام علیکم یا اھل الجنۃ۔ یہی پروردگار کا فرمان ہے :
سلام قولا من رب رحیم : یس : 58
پروردگار مہربان کی طرف سے سلام۔
پس پروردگار ان کو دیکھیں گے اور کسی نعمت کی طرف ذرہ بھر التفات نہ کریں گے۔ مسلسل وہ دیدار الہی کرتے رہیں گے۔ حتی کہ پروردگار فرمائیں گے۔ اور پروردگار باقی رہے گا اور اس کی برکتیں اہل جنت کے گھروں میں رہیں گی۔ ابن ماجہ، نسائی، ابن ابی الدنیا فی صفۃ اھل الجنۃ الشریعۃ لابن ابی حاتم والاجمری، ابن مرودیہ، السنن لسعید بن منصور بروایت جابر (رض)۔
کلام : روایت ضعیف ہے۔ دیکھیے : ضعیف ابن ماجہ 33 ۔ مع اختلاف یسیر فی ترتیب الموضوعات 1144، 1145، التنزیہ 2/384 ۔ القدسیہ 64 ۔ اللآلی 2/460 ۔