30327- الواقدي حدثني إبراهيم بن جعفر عن أبيه قال: قال مروان بن الحكم وهو على المدينة وعنده ابن بابين النضري: كيف كان قتل كعب بن الأشرف؟ قال ابن بابين: كان غدرا ومحمد بن مسلمة جالس شيخ كبير فقال: يا مروان أيغدر رسول الله صلى الله عليه وسلم عندك؟ والله ما قتلناه إلا بأمر رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يأويني وإياك سقف بيت إلا المسجد وأما أنت يا ابن بابين فلله علي لا قدرت عليك وفي يدي سيف إلا ضربت به رأسك. "كر".
30327 ۔۔۔ واقدی ابراہیم بن جعفر اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ مروان بن حکم مدینہ کا گورنر تھا اور اس کے پاس ابن بابین نضری بیٹھا ہوا تھا : کعب بن اشرف کیسے قتل ہو بن بابین نے کہا : اس کا قتل ایک دھوکا اور غدر تھا حضرت محمد بن مسلمہ (رض) بھی وہیں بیٹھے ہوئے تھے اور وہ بوڑھے ہوچکے تھے انھوں نے فرمایا : اے مروان تیرے پاس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دھوکا باز کہلایا جا رہا ہے بخدا ہم نے کعب بن اشرف کو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم سے قتل کیا ہے جبکہ مجھے اور تمہیں صرف مسجد کی چھت تلے پناہ ملی ہے اے ابن بابین ! اگر مجھے تم پر قدرت حاصل ہوئی اور میرے ہاتھ میں تلوار ہوئی میں تیرا سر قلم کروں گا ۔ (رواہ ابن عساکر)