3045- "الطور" "إن الله تعالى ليرفع ذرية المؤمن إليه، حتى يلحقهم في درجته وإن كانوا دونه في العمل، لتقر بهم عينه". "الديلمي عن ابن عباس".
3045: سورة طور۔ اللہ تعالیٰ مومن کی اولاد کو بھی مومن تک بلند فرما دیں گے حتی کہ اس کے درجہ میں اولاد کو بھی جگہ عطا فرما دیں گے۔ خواہ اس سے عمل میں کم تر کیوں نہ ہو۔ تاکہ اس طرح مومن کی آنکھ ٹھنڈی ہو۔ مسند الفردوس للدیلمی بروایت ابن عباس (رض)۔
فائدہ : یہ روایت اگرچہ مسند الدیلمی کی ہے لیکن قرآن پاک سے اس مضمون کی تائید ہوتی ہے فرمان الہی ہے :
والذین آمنوا واتبعتہم ذریتہم بایمان الھقنا بہم ذریتہم وما التنہم من عملہم من شیئ۔ الطور : 21
اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد بھی (راہ) ایمان میں ان کے پیچھے چلی ہم ان کی اولاد کو بھی (ان کے درجے) تک پہنچا دیں گے اور ان کے اعمال میں سے کچھ کمی نہ کریں گے۔