30470- عن أبي صالح قال: قسم سعد بن عبادة ماله بين ولده وخرج إلى الشام فمات وولد له ولد بعد فجاء أبو بكر وعمر إلى قيس بن سعد فقالا: إن سعدا مات ولم يعلم ما هو كائن وإنا نرى أن ترد على الغلام نصيبه: قال قيس: ليست بمغير شيئا فعله أبي ولكن نصيبي له. "ص، كر؛ وروى ص، كر - عن عطاء مثله".
30470 ۔۔۔ ابوصالح روایت کرتے ہیں کہ سعدبن عبادہ نے اپنا مال اپنی اولاد کے درمیان (زندگی میں) تقسیم فرمادیا اور ملک شام چلے گئے وہیں ان کا انتقال ہوگیا اس کے بعد ان کے ہاں ایک بچہ پیدا ہواپھر صدیق اکبر اور فاروق (رض) قیس بن سعد کے پاس گئے اور ان سے گفتگو کہ دیکھو سعد کا تو انتقال ہوگیا یہ معلوم نہیں ان کا کیا حال ہے ہمارا خیال یہ ہے کہ آپ اس نومولود کا حصہ اس کو واپس کردیں تو قیس نے کہا کہ میں تو والد کی تقسیم میں رودبدل نہیں کرسکتا البتہ اپنا حصہ اس کو دیدیتا ہوں ۔ سعید بن منصور عساکر بروایت عطاء