30509- عن أبي الزناد عن إبراهيم بن يحيى بن زيد بن ثابت عن جدته أم سعد بنت سعد بن الربيع امرأة ابن ثابت أنها أخبرته فقالت: رجع إلي زيد بن ثابت يوما فقال: إن كانت لك حاجة أن نكلمه في ميراثك من أبيك فإن أمير المؤمنين عمر بن الخطاب قد ورث الحمل اليوم، وكانت أم سعد حملا مقتل أبيها سعد بن الربيع، فقالت أم سعد، ما كنت لأطلب من إخوتي شيئا. "هق"
30509 ۔۔۔ ابی الزنا دا براہیم بن یحییٰ بن زیدبن ثابت سے وہ اپنی دادی ام سعد بنت سعد بن ربیع جو ابن ثابت کی بیوی ہیں سے، انھوں نے خبردی بتایا کہ زید بن ثابت ایک دن میرے پاس آئے اور مجھے کہا کہ تم اگر ضروری سمجھو تو میں تمہارے والد کی میراث کے سلسلہ میں گفتگو کرتا ہوں کیونکہ آج میں نے دیکھا کہ حضرت عمر (رض) نے ایک حمل (پیٹ کے اندر کا بچہ) کو وارث قرار دیا ہے ام سعدان کے والد سعدبن ربیع کے قتل کے وقت حمل کی حالت میں تھیں انھوں نے جواب دیا کہ میں اپنے بھائیوں سے سی چیز کا مطالبہ نہیں کرتی ۔ بیہقی سر کبری۔