30517- عن ابن عباس أنه دخل على عثمان فقال: إن الأخوين لا يردان الأم من الثلث قال الله تعالى: {فَإِنْ كَانَ لَهُ إِخْوَةٌ} فالأخوان ليسا بلسان قومك أخوة، فقال عثمان رضي الله عنه: ما أستطيع أن أرد ما كان قبلي ومضى في الأمصار وتوارث به الناس. "ابن جرير، ك، هق".
30517 ۔۔۔ ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ وہ حضرت عثمان غنی (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا کہ اگر میت کے صرف دو بھائی موجود ہوں وہ ماں کے حصہ کو ثلث سے کم نہیں کریں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اور ” فان کان لہ اخوة “ اور اخوان تمہاری قوم کی زبان اخوہ نہیں ہے (یعنی ، اخوة ، جمع کا لفظ جو دہ سے زائدہ پر بولا جاتا ہے) تو حضرت عمر عثمان (رض) نے فرمایا کہ میں تو اس کو رد نہیں کرسکتا جو مجھ سے پہلے سے ہے فیصلہ ہوچکا ہے اور لوگوں میں اس کا توارث چلا آرہا ہے۔ ابن جریر ، مستدرک ، بیہقی