hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 30533

.

كنز العمال

30533
Kanz al-Ummal
30522- عن ابن مليكة أنه سأل ابن الزبير عن الرجل يطلق المرأة فيبتها ثم يموت وهي في عدتها، فقال ابن الزبير: طلق عبد الرحمن ابن عوف بنت الأصبغ الكلبي فبتها ثم مات وهي في عدتها فورثها عثمان؛ قال ابن الزبير: وأما أنا فلا أرى أن ترث المبتوتة. "عب".
30522 ۔۔۔ ابوملیکہ کہتے ہیں کہ ابن زبیر (رض) سے مسئلہ پوچھا گیا کہ اگر کوئی بیوی کو طلاق دیدے پھر اس کی عدت کے دوران اس شخص کا انتقال ہوجائے توبیوہ کا میراث میں حصہ ہوگا ؟ تو ابن زبیر (رض) نے فرمایا کہ جب عبدالرحمن بن عوف (رض) نے اپنی بیوی بنت الاصبغ کلبی کو طلاق دی تھی پھر اس کی عدت کے دوران ابن عوف (رض) انتقال کرگئے تو حضرت عثمان (رض) نے بیوہ کو وارث قرار دیا تھا لیکن میں معتدہ کو وارث نہیں سمجھتا۔ رواہ عبدالرزاق