30620- عن عبيدة السلماني قال: كان علي رضي الله عنه يعطي الجد مع الإخوة الثلث، وكان عمر رضي الله عنه يعطيه السدس؛ فكتب عمر إلى عبد الله رضي الله عنهما: إنا نخاف أن نكون قد أجحفنا بالجد فأعطه الثلث! فلما قدم علي رضي الله عنه ههنا أعطاه السدس. قال عبيدة: فرأيهما في الجماعة أحب إلي من رأي أحدهما في الفرقة. "هق"
30620 ۔۔۔ عبیدہ سلمانی کہتے ہیں کہ حضرت علی (رض) دادا کو بھائیوں کے ساتھ آنے کی صورت میں ثلث دیتے تھے اور حضرت عمر (رض) سد س دیا کرتے تھے حضرت عمر (رض) نے عبداللہ بن مسعود (رض) کے پاس خط لکھا ہمیں خوف ہے کہ کہیں ہم نے دادا پر ظلم کیا ہو اس لیے دادا کو ثلث دیا کرو جب حضرت علی (رض) وہاں آئے تو انھوں نے دادا کو سدیں دیا تو عبیدہ نے کہا کہ تم دونوں کا اجتماعی فیصلہ تنہا فیصلہ کے مقابلہ میں مجھے پسند ہے۔ (رواہ بیہقی)