hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 30643

.

كنز العمال

30643
Kanz al-Ummal
30632- عن الحسن أن عمر بن الخطاب نشد الناس فقال: من كان منكم عنده علم من رسول الله صلى الله عليه وسلم في الجد فليقم! فقام معقل بن يسار المزني فقال: قضى رسول الله صلى الله عليه وسلم في جد كان فينا، قال: كما أعطاه؟ قال: أعطاه السدس، قال: مع من؟ قال: لا أدري، قال: لا دريت. "ص".
30632 ۔۔۔ حسن (رح) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے لوگوں کو قسم دے کر پوچھا کہ تم میں سے جس کو دادا کے حصہ میراث کے متعلق رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کوئی فرمان یاد ہو وہ کھڑا ہوجائے تومعقل بن یسار (رض) کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک دادا کے متعلق فیصلہ فرمایا تھا جو ہم میں موجود تھے تو حضرت عمر (رض) نے پوچھا کتنا حصہ دیا تھا معقل بن یسار نے کہا سدس پوچھا دیگر ورثہ کون تھے عرض کیا معلوم نہیں تو فرمایا کہ تمہیں معلوم نہ ہو۔ رواہ سعید بن منصور