hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 30660

.

كنز العمال

30660
Kanz al-Ummal
30649- عن إبراهيم قال: قال عبد الله في أم وأخت وزوج وجد: هي من ثمانية: للأخت النصف ثلاثة، وللزوج النصف ثلاثة، وللأم سهم، وللجد سهم؛ وقال علي: هي من تسعة: للزوج ثلاثة، وللأخت ثلاثة، وللأم سهمان، وللجد سهم؛ وقال زيد: هي من سبعة وعشرين وهي الأكدرية يعني أم الفروج، جعلها من تسعة أسهم ثم ضربها في ثلاثة فصارت سبعة وعشرين: فللزوج تسعة، وللأم ستة، وللجد ثمانية وللأخت أربعة. "سفيان الثوري في الفرائض، عب ص، هق"
30649 ۔۔۔ ابراہیم نخعی (رح) فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن مسعود (رض) نے ماں بہن شوہر اور دادا وارث ہونے کی صورت میں فیصلہ فرمایا کہ مسئلہ آٹھ سے ہوگا بہن کو نصف 3 شوہر کو نصف 3 حصے ماں کو ایک حصہ اور دادا کو ایک حصہ دیا حضرت علی (رض) نے فرمایا کہ نوحصے کئے جائیں گے شوہر کو تین حصے بہن کو تین حصے ماں کو دو حصے اور دادا کو ایک حصہ اور زیدبن ثابت (رض) فرماتے ہیں ترکہ کو 27 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا یہی مسئلہ اکدریہ ہے یعنی ام الفروج کہ مسئلہ پہلے نو (9) سے بنایا پھر تین سے اس کو ضرب دیاتو ستائیس 27 ہوگئے شوہر کے لیے 9 ماں کے لیے 6، دادا کے لیے 8 بہن کے لیے 4 ۔ (سفیان الثوری فی الفرائض عبدالرزاق سعیدبن منصور بیہقی)