hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 30695

.

كنز العمال

30695
Kanz al-Ummal
30684- "مسند أسامة بن زيد" عن أسامة بن زيد قال قلت: يا رسول الله صلى الله عليه وسلم أين تنزل غدا - وذلك في حجته - حين دنونا من مكة؟ فقال: وهل ترك لنا عقيل منزلا؟ ثم قال: نحن نازلون غدا بخيف بني كنانة حيث قاسمت قريش على الكفر وذلك أن بني كنانة خالفت قريشا على بني هاشم أن لا يناكحوهم ولا يؤوهم ولا يبايعوهم. قال الزهري: والخيف الوادي. "العدني، د، هـ"
30684 ۔۔۔ (مسند اسامہ بن زید (رض)) اسامہ بن زید (رض) سے روایت ہے کہ میں نے کہا یا رسول اللہ کل کہاں قیام ہوگا ” یہ حجتہ الوداع کا موقع تھا جب مکہ کے قریب پہنچے تو پوچھا کہ عقیل بن ابی طالب نے ہمارے لیے کوئی قیام کی جگہ چھوڑی ہے پھر فرمایا کہ کل ہم خیف بنی کنانہ میں قیام کریں گے جہاں قریش نے کفر پر قائم رہنے کی قسم کھائی تھی اس کا سبب یہ ہوا کہ بنی کنانہ قریش سے معاہدہ کیا تھا کہ بنوہاشم کے خلاف کہ نہ ان کے شادی بیاہ کا تعلق ہوگا نہ ان کو پناہ دیں گے نہ ہی ان سے خریدو فروخت کریں گے ۔ امام زہری (رح) کہتے ہیں خیف اس وادی کا نام ہے۔ العدنی ابوداؤد ابن ماجہ