hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 30706

.

كنز العمال

30706
Kanz al-Ummal
30695- عن سعيد بن المسيب أن عمر كتب أمر الجد والكلالة في كتف ثم طفق يستخير ربه فقال: اللهم إن علمت فيه خيرا فأمضه! فلما طعن دعا بالكتف فمحاها ثم قال: إني كنت كتبت كتابا في الجد والكلالة وكنت أستخير الله فيه وإني قد رأيت أن أردكم على ما كنتم عليه فلم يدروا ما كان في الكتف. "عب، ش".
30695 ۔۔۔ سعید بن مسیب (رح) کہتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے دادا اور کلالہ کی میراث کا مسئلہ ایک ہڈی پر لکھا پھر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی شروع کی اے اللہ اگر اس میں خیر مقدر ہو تو اس کو جاری فرمادے جب نیزوکا زخم لگا تو اس تحریر کو منگوایا اور مٹادیا پھر فرمایا کہ میں نے ایک تحریر لکھی تھی دادا اور کلالہ کے بارے میں پھر میں نے اللہ تعالیٰ سے دعاء کی تھی اب میں چاہتا ہوں تمہیں تمہارے سابقہ موقف کی طرف دوں لوگوں کو معلوم نہ ہوسکا اس تحریر میں کیا بات تھی۔ عبدالرزاق ابن ابی سنبة
میراث ولد المتلاعنین
یعنی شوہر اپنی بیوی پر زنا کا الزام لگائے اور یہ دعویٰ کرے یہ بچہ میرے نطفہ سے نہیں ہے اور دعوت کا دعوی ہو کہ یہ شوہر ہی کے نطفہ سے ہے پھر قاضی دونوں کو قسم دے کر تفریق کرادے تو اس بچے کا نسب اس مرد سے ثابت نہ ہوگا بلکہ اس کو ماں کی طرف منسوب کیا جائے گا اب یہ کسی سے وارث ہوگا یا نہیں اب بچہ کا انتقال ہوجائے تو اس کے مال کا حق دار کون ہوگا اس کی تفصیلات یہاں مذکور ہیں۔