hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 3080

.

كنز العمال

3080
Kanz al-Ummal
3080- "يا أبي إني أقريت القرآن على حرف أو حرفين، فقال الملك الذي معي قل على حرفين، قلت على حرفين، فقيل لي: على حرفين أو ثلاثا فقال الملك الذي معي: قل على ثلاثة، قلت على ثلاثة حتى بلغ سبعة أحرف، ثم قال: ليس منها إلا شاف كاف، إن قلت سميعا عليما عزيزا حكيما، ما لم تختم آية عذاب برحمة أو آية رحمة بعذاب". "د عن أبي".
3080: اے ابی ! مجھے ایک حرف یا دو حرفوں پر قرآن پڑھایا گیا۔ میرے ساتھ والے فرشتے نے مجھے کہا : کہو دو حرفوں پر۔ میں نے کہا دو حرفوں پر۔ چنانچہ مجھے کہا گیا دو حرفوں پر یا تین حروفوں۔ فرشتے نے پھر کہا : کہو تین حرفوں پر۔ میں نے کہا تین حرفوں پر حتی کہ (رخصت) سات حرفوں پر پہنچ گئی پھر کہا کہ ان میں ہر ایک کافی شافی ہے اگر تم نے سمیع، علیم، عزیز اور حکیم ذات کو کہا۔ جب تک کہ آیت عذاب کو رحمت کے ساتھ اور رحمت کو عذاب کے ساتھ ختم نہ کیا۔ ابو داؤد بروایت ابی (رض) ۔
فائدہ : قراءت کا اختلاف جب تک ہے جیسا کہ شروع میں تفصیل کے ساتھ مذکور ہو اس وقت قرآن رحمت ہی رحمت اور شافی کافی ہے۔ لیکن اگر آیت رحمت کو عذاب کے ساتھ یا اس کے برعکس کردیا تو یہ باعث عذاب ہے۔