hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 3084

.

كنز العمال

3084
Kanz al-Ummal
3084- "أنزل القرآن من سبعة أبواب على سبعة أحرف، كلها شاف كاف". "طب عن معاذ".
3084: قرآن سات ابواب سے سات حروف پر نازل کیا گیا ہے، ان میں سے ہر ایک کافی شافی ہے۔ المعجم الکبیر بروایت معاذ (رض)۔ فائدہ : سات ابواب سے سات مضامین مراد ہیں، مثلا امر، نہی، حلال، حرام بشیر، نذیر اور ناسخ منسوخ وغیرہ یا جنت کے سات دروازے مراد ہیں اور ثانی الذکر معنی زیادہ قرین قیاس ہے اس صورت میں مطلب یہ ہوگا کہ یہ سات قراءت جنت کے ساتھ دروازوں سے نکلی ہیں اور سات احرف سے مراد سات قراءت مراد ہیں۔