30830- إنها ستكون فتن، ألا ثم تكون فتنة المضطجع فيها خير من الجالس، والجالس خير من القائم، والقائم فيها خير من الماشي، والماشي فيها خير من الساعي إليها؛ ألا! فإذا نزلت أو وقعت فمن كانت له إبل فليلحق بإبله! ومن كانت له غنم فليلحق بغنمه! ومن كانت له أرض فليلحق بأرضه! ومن لم يكن له شيء من ذلك فليعمد إلى سيفه فيدق على حده بحجر ثم لينج إن استطاع النجاة؛ اللهم هل بلغت! اللهم هل بلغت! اللهم هل بلغت. "حم، م، د - عن أبي بكرة"
30830 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ عنقریب فتنوں کا ظہور ہوگا لیٹے ہوئے شخص کا فتنہ بیٹھے ہوئے سے کم ہوگا بیٹھا ہوابہتر ہوگا کھڑے سے اور کھڑا بہتر ہوگا چلنے والے سے اور چلنے والا بہتر ہوگا اس میں واقع ہونے والے سے مگر یہ کہ فتنہ ظاہر ہوتے ہی جس کے پاس (شہر سے باہر) اونٹ ہو وہ اسی کے پاس چلا جائے جس کے پاس بکریاں ہوں تو وہ اپنی بکریوں کے پاس چلا جائے جس کے پاس (گاؤں میں) زمین ہو وہ اپنی زمین میں چلا جائے اور جس کے پاس ان میں سے کوئی چیز نہ ہو تو وہ اپنی تلوار اور پتھر سے اس کی دھارتوڑ دے پھر بچ جائے اگر بچ سکے اللھم ھل بلغت اللھم ھل بلغت اللھم ھل بلغت تین مرتبہ ارشاد فرمایا یعنی اے اللہ میں نے پہنچا ۔ (مسند احمد ، مسلم، ابوداؤد بروایت ابی بکرہ (رض))