30844- إذا فتحت عليكم فارس والروم أي قوم أنتم؟ قيل: نكون كما أمر الله، قال: أو غير ذلك؟ تتنافسون ثم تتحاسدون ثم تتدابرون ثم تتباغضون ثم تنطلقون في مساكن المهاجرين فتجعلون بعضهم على رقاب بعض. "م ، هـ - عن ابن عمرو".
30844 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ کرام (رض) سے پوچھا کہ جب تم ملک فارس اور روم کو فتح کرلوگے تو تمہاری کیا کیفیت ہوگی صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ کے حکم بجالانے والے ہوں گے پوچھا کیا تمہاری حالت بدل تو نہیں جائے گی ؟ کہ تم دنیا جمع کرنے میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے لگو اور آپس میں حسد کرنے لگو ایک دوسرے کی پیٹھ پیچھے برائی کرنے لگو اور ایک دوسرے سے بغض کرنے لگو پھر تم مہاجرین کے گھروں میں گھس بعض کو بعض کی گردن پر ڈالدو۔ (یعنی قتل کرنے لگو) مسلم ابن ماجہ ، بروایت ابن عمر (رض) عنھما