30853- تعرض الفتن على القلوب عرض الحصير عودا عودا فأي قلب أشربها نكت فيه نكتة سوداء وأي قلب أنكرها نكت فيه نكتة بيضاء حتى يصير القلب أبيض مثل الصفا لا تضره فتنة ما دامت السموات والأرض، والآخر أسود مربدا كالكوز مجخيا لا يعرف معروفا ولا ينكر منكرا إلا ما أشرب من هواه. "حم، م - عن حذيفة".
30853 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ دلوں پر فتنے اس طرح وارد ہوں گے جس طرح چٹائی کی لکڑی یکے بعد دیگرے رکھی جاتی ہے جو ان فتنوں کو قبول کرے اس کے دل پر سیاہ نکتہ نقطہ لگ جائے گا اور دل انکار کرے تو اس پر سفید نقطے ہوں گے اس کا دل بالکل سفید ہوجائے گا سفید پتھر کی طرح اب اس کو فتنہ نقصان نہیں پہنچا سکے گا جب تک آسمان و زمین قائم رہے دوسرا دل سیاہ منیا لا ہوگا ٹیڑھے کوزہ کی طرح نہ اچھائی کو اچھا سمجھے نہ برائی کو براس مجھے مگر جو کچھ اس کی خواہش نفس قبول کرے ۔ مسند احمد مسلم بروایت حذیفہ (رض)