hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 30877

.

كنز العمال

30877
Kanz al-Ummal
30866- إذا فعلت أمتي خمس عشرة خصلة حل بها البلاء، إذا كان المغنم دولا، والأمانة مغنما، والزكاة مغرما، وأطاع الرجل زوجته وعق أمه، وبر صديقه وجفا أباه، وارتفعت الأصوات في المساجد، وكان زعيم القوم أرذلهم، وأكرم الرجل مخافة شره، وشربت الخمور، ولبس الحرير، واتخذت القينات والمعازف، ولعن آخر هذه الأمة أولها، فليرتقبوا عند ذلك ريحا حمراء أو خسفا أو مسخا. "ت - عن علي
30866 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ جب میری امت میں پندرہ باتیں پائی جائیں گی تو ان پر مصیبتیں نازل ہوں گی۔
1 ۔۔۔ جب مال غنیمت کو ذاتی دولت سمجھا جائے گا۔
2 ۔۔۔ امانت غنیمت سمجھی جائے گی۔
3 ۔۔۔ زکوۃ کو تاوان سمجھا جائے گا۔
4 ۔۔۔ آدمی بیوی کی اطاعت کرے گا۔
5 ۔۔۔ ماں کی نافرمانی کرے گا۔
6 ۔۔۔ دوستوں سے حسن سلوک ہو۔
7 ۔۔۔ باپ سے بےوفائی کرے۔
8 ۔۔۔ مساجد میں بلند آواز سے باتیں کرنے لگیں گے۔
9 ۔۔۔ قوم کا رذیل شخص قوم کا سرادر ہوگا۔
10 ۔۔۔ آدمی کی عزت کی جائے اس کے شر سے بچنے کے لئے۔
11 ۔۔۔ شراب پی جانے لگیں۔
12 ۔۔۔ مردریشم کالباس استعمال کرنے لگے۔
13 ۔۔۔ گانے بجانے کے آلات عام ہوجائیں۔
14 ۔۔۔ اس امت کی آخری طبقہ پہلے لوگوں پر ملامت کرنے لگے تو اس وقت سرخ آندھی اور خسف ومسخ کا انتظار کرو۔