hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 30922

.

كنز العمال

30922
Kanz al-Ummal
30911- فتنة الأحلاس 3 هرب وحرب، ثم فتنة السراء دخنها من تحت قدم رجل من أهل بيتي يزعم أنه مني وليس مني وإنما أوليائي المتقون ثم يصطلح الناس على رجل كورك على ضلع، ثم فتنة الدهيماء لا تدع أحدا من هذه الأمة إلا لطمته لطمة فإذا قيل انقضت تمادت فيصبح الرجل فيها مؤمنا ويمسي كافرا حتى يصير الناس إلى فسطاطين: فسطاط إيمان لا نفاق فيه، وفسطاط نفاق لا إيمان فيه، فإذا كان ذاكم فانتظروا الدجال من يومه أو غده. "حم، د ك - عن ابن عمر"
30911 ۔۔۔ ارشاد فرمایا : فتنہ الاجلاس (یعنی ہر ایک کو گھیر نے والا فتنہ) اس میں فرار اور قتال ہوگا پھر فتنہ سراء ہوگا جس کا دھواں میرے اہل بیت میں سے ایک شخص کے پاؤں کے نیچے سے نکلے گا لوگ سمجھیں گے کہ اس کا تعلق مجھ سے ہے حالانکہ اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہ ہوگا اس لیے کہ میرے تعلق والے تو وہی ہیں جو تقوی والے ہیں پھر لوگ ایک ایسے شخص پر صلاح کرلیں گے گویا کہ اس کے سرین پسلی کے اوپر سے پھر فتنہ دھماکہ ہوگا وہ میری امت میں سے کسی کو نہیں چھوڑے گا مگر ایک تیر ضرور مارے گا جب کہا جائے کہ فتنہ تھم گیا فرو ہوگیا تو اس وقت لوگ صبح کو مومن ہوں گے تو شام کو کافر ہوں گے یہاں تک لوگ دوگرہوں میں بٹ جائیں گے ایک خالص مومنین کی جس میں نفاق کا دخل نہ ہوگا دوسرا منافقین ان میں ایمان کا شائبہ بھی نہ ہوگا جب وہ وقت پہنچ جائے تو دجال کا انتظار کرو اسی دن یا دوسرے دن۔ (مسند احمد ابوداؤد مستدرک بروایت ابن عمر (رض) عنھما