30926- ليكونن في أمتي أقوام يستحلون الخز والحرير والخمر والمعازف! ولينزلن أقوام إلى جنب علم تروح عليهم سارحتهم فيأتيهم آت حاجته فيقولون له: ارجع إلينا غدا! فيبيتهم الله ويقع العلم عليهم ويمسخ منهم آخرين قردة وخنازير إلى يوم القيامة. "خ، د - عن أبي عامر وأبي مالك الأشعري"
30926 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ میری امت میں کچھ لوگ ہوں گے جو ریشم شراب اور گانے بجانے کو حلال سمجھیں گے کچھ لوگ ایک جھنڈے تلے اتریں گے ان کے جانور شام کے وقت ان کے پاس چرتے ہوں گے ان کے پاس ایک شخص اپنی ضرورت لے کر آئے گا تو وہ اس سے کہیں گے کل صبح آنا رات کو ہی اللہ تعالیٰ ان پر عذاب نازل فرمائیں گے جھنڈا انہی پر گرے گا اور ان میں سے بعض کے چہروں کو مسخ فرمادیں گے بندر اور خنزیر کی شکل میں قیامت کے دن تک ۔ بخاری ابوداؤد بروایت ابی عامر وابی مالک اشعری (رض)