31073 إن أمتي يسوقها قوم عراض الوجوه صغار الاعين كأن وجوههم الحجف ثلاث مرار حتى يلحقوهم بجزيرة العرب ، أما السائقة الاولى فينجو من هرب منهم ، وأما الثانية فيهلك بعض وينجو بعض ، وأما الثالثة فيصطلون كلهم من بقي منهم قالوا : يا رسول الله ! من هم ؟ قال : الترك ، أما والذي نفسي بيده لتربطن خيولهم إلى سواري مساجد المسلمين.(حم ، ع ، ك ، هق في البعث ، ص - عن بريدة ، ورواه مختصرا).
31072 ۔۔۔ فرمایا میری امت کو شکار کرلے جائے گی ایک ایسی قوم جس کے چہرے چوڑے اور آنکھیں چھوٹی چھوٹی ہوں گی، ان کے چہرے گویا کہ ڈھال ہیں تین مرتبہ تک ان کو جزیرة العرب پہنچادے گی پہلی مرتبہ ہنکانے سے وہ لوگ نجات پاجائیں گے جو ان سے بھاگ نکلے دوسری مرتبہ بعض لوگ نجات پائیں گے بعض ہلاک ہوں گے تیسری مرتبہ میں بقیہ تمام لوگوں کو ہلاک کردیں گے صحابہ نے عرض کیا یارسول اللہ ! وہ کون لوگ ہوں گے ؟ فرمایا ترک قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے وہ ضرور اپنے گھوڑوں کو مسلمانوں کی مساجد کے ستون سے باندھیں گے۔ احمدابویعلی مستدرک بیہقی فی البعث سعید بن منشور بروایت زید ورواہ مختصرا