31117 لا تفرحوا بجلب بني حام الملعونين على لسان نوح عليه السلام ، والذي نفسي بيده ! لكأني بهم كالشياطين قد داروا بين رايات الفتن لهم همهمة وزمزمة ، تهب السماء من أعمالهم وتعج الارض من أفعالهم ، لا يرعون عن حرمة ذمتي ولا ملتي ، ألا ! فمن أدرك ذلك الزمان فليبك على الاسلام إن كان باكيا.(الشيرازي في الالقاب - عن ابن عباس).
31117 ۔۔۔ فرمایا کہ نبی حام جن پر نوح (علیہ السلام) کی زبانی لعنت کی گئی ہے ان کے لائے جانے پر خوش مت ہو قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے میں ان کو دیکھ رہاہوں گویا شیاطین ہیں جو فتنوں کے جھنڈے کے اردگرد چکر کاٹ رہے ہیں ان کی طرح طرح کی آوازیں ہیں آسمان میں حرکت پیدا ہوتی ہے ان کی اعمال سے اور زمین چلانے کی آواز نکالتی ہے ان کے افعال سے وہ رعایت نہیں کریں گے میرے ذمہ کی حرمت یا دین کی حرمت کی جو وہ زمانہ پائے تو اسلام پر روئے اگر اس کو رونا ہو۔ (الشیر ازی فی الالقاب میں روایت کی ابن عباس (رض) کے حوالہ سے)