31173 يا عبد الله بن عمرو ! ست خصال كائنة فيكم : قبض نبيكم وفيض المال حتى يصير إلى أحدكم ألف دينار فيظل ساخطا ، وفتنة
تكون في بيت كل امرئ منكم ، وموت كقعاص الغنم ، وهدنة تكون بينكم وبين بني الاصفر يجمعون لكم تسعة أشهر كقدر حمل المرأة ويكونون أولى بالغدر منكم ، وفتح مدينة القسطنطينية.(طب عن ابن عمرو).
31173 ۔۔۔ فرمایا اے عبداللہ بن عمرو ! تم میں چھ خصلتیں پیداہوں گی۔
1 تمہارے نبی کی روح قبض ہوگی۔
2 اور مال کی بہتات ہوگی۔ یہاں تک کہ تم میں سے کسی کو ہزار دینار مل جائیں تو اس پر بھی ناراض ہوگا۔
3 ایک فتنہ ظاہر ہوگا جو تم میں سے ہر شخص کے گھر میں داخل ہوگا۔
4 موت عام ہوگی قعاص الغنم کی طرح۔
5 تم میں اور رومیوں میں ایک صلح ہوگی نوما ہ تک یعنی مدت حمل تمہارے خلاف ہتھیار جمع کریں گے اس کے بعد وہ پہلے غداری کرکے معاہدہ کی خلاف ورزی کریں گے۔
6 قطنطنیہ کا شہر فتح ہوگا۔ طبرانی بروایت ابن عمر (رض) عنھما