31175 يأتي على الناس زمان وجوههم وجوه الادميين ، وقلوبهم قلوب الشياطين سفاكين الدماء لا يرعون عن قبيج وإن بايعتهم واربوك وإن ائتمنتم خانوك ، صبيهم عارم ، وشابهم شاطر ، وشيخهم لا يأمر بمعروف ولا ينهى عن منكر ، السنة فيهم بدعة والبدعة فيهم سنة ، وذو الامر منهم غاو ، فعند ذلك يسلط الله عليهم شرارهم فيدعو خيارهم فلا يستجاب لهم.(الخطيب عن ابن عباس).
31175 ۔۔۔ فرمایا کہ لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ ان کے چہرے تو انسانوں جیسے ہوں گے لیکن ان کی دل شیاطین کی طرح ہوں گے خون ریزی کرنے والے ہوں گے کسی برائی کا ارتکاب کرنے سے نہیں ڈریں گے اگر ان سے خریدو فروخت کا معاملہ کروتو دھوکا دیں اگر ان کے پاس امانت رکھوتو خیانت کریں ان کے بچے شریر ہوں گے اور ان کے جوان عیارومکار ہوں گے ان کے بوڑھے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے فریضہ سے غافل ہوں گے سنت ان میں بدعت بن جائے گی اور بدعت کو وہ سنت کا مقام دے دیں گے ان کا سردار گمراہ ہوگا اس وقت اللہ تعالیٰ ان کے شریروں کو ان پر مسلط فرمادیں گے اس وقت ان کے نیک لوگ دعاء مانگیں تو وہ قبول نہ ہوگی۔ الخطیب بروایت ابن عباس (رض) عنھما