31187 يأتي على الناس زمان لا يتبع فيه العالم ، ولا يستحيى فيه من الحليم ، ولا يوقر فيه الكبير ، ولا يرحم فيه الصغير ، يقتل بعضهم بعضا على الدنيا ، قلوبهم قلوب الاعاجم وألسنتهم ألسنة العرب ، لا يعرفون معروفا ولا ينكرون منكرا ، يمشي الصالح فيهم مستخفيا ، أولئك شرار خلق الله ، لا ينظر الله إليهم يوم القيامة.(الديلمي - عن علي).
31187 ۔۔۔ فرمایا کہ لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ اس میں عالم کی اتباع نہیں کی جائے گی کسی بردباد شخص سے شرمایا نہیں جائے گا ، کسی بڑے کی عزت نہ ہوگی کسی چھوٹے پر رحم نہ کیا جائے گا دنیا کی خاطر ایک دوسرے کو قتل کریں گے دل ان کے عجمیوں کی طرح ہوں گے زبانیں عرب کی طرح نہ اچھائی کی تمیز نہ برائی کی نیک لوگ اس میں چھپ کر زندگی گذاریں گے وہ بدترین لوگ ہوں گے اللہ تعالیٰ قیامت کے روزان کی طرف نظر (رحمت) نہیں فرمائیں گے ۔ الدیلمی بروایت علی (رض)