31216 إذا لم أعدل فمن ذا يعدل بعدي ؟ أما إنه ستمرق مارقة يمرقون من الدين مروق السهم من الرمية ثم لا يعودون إليه حتى يرجع
السهم على فوقه ، يقرؤن القرآن لا يجاوز تراقيهم ، يحسنون القول ويسيؤن الفعل فمن لقيهم فليقاتلهم ! فمن قتلهم فله أفضل الاجر ، ومن قتلوه فله أفضل الشهادة ، هم شر البرية ، برئ الله عزوجل منهم ، يتقلهم أولى الطائفتين بالحق.(ك - عن أبي سعيد)
31216 ۔۔۔ فرمایا اگر میں بھی انصاف نہ کروں تو میرے بعد کون انصاف کرے گا ؟ فرمایا ایک جماعت بغاوت کرے گی وہ لوگ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیرکمان سے نکلتا ہے پھر جس طرح تیرکمان کے منہ میں دوبارہ داخل نہیں ہوتا اس طرح یہ لوگ دین کی طرف لوٹ کر دوبارہ نہیں آئیں گے یہ لوگ قرآن توپڑھیں گے لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا باتیں اچھی اچھی کریں گے لیکن فعل ان کا برا ہوگا جو ان کو قتل کرے اس کو بہترین اجرملے گا جس کو وہ لوگ قتل کر ڈالیں وہ افضل شہید ہوگا وہ بدترین مخلوق ہیں اللہ عزوجل ان سے بری ہیں ان کو قتل کریں گے دونوں جماعتوں میں سے وہ جو حق کے زیادہ قریب ہیں۔ مستدرک بروایت انی سعید