hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 31288

.

كنز العمال

31288
Kanz al-Ummal
31277 عن حذيفة بن اليمان قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : لن تفني أمتي حتى يظهر فيهم التمايز والتمايل والمعامع ، قال حذيفة : فقلت بأبي أنت وأمي يا رسول الله ؟ وما التمايز ؟ قال : عصبية يحدثها الناس بعدي في الاسلام ، قلت : فما التمايل ؟ قال : يميل القبيل على القبيل فيستحل حرمتها ظلما ، قلت : وما المعامع قال : تسير الامصار بعضها إلى بعض فتخلف أعناقها في الحرب هكذا - وشبك رسول الله صلى الله عليه وسلم بين أصابعه - وذلك إذا فسدت العامة - يعني الولاة وصلحت الخاصة - طوبى المرئ أصلح الله خاصته. (نعيم بن حماد ، ك وتعقب بأن فيه سعيد بن سنان عن أبي الزاهرية هالك).
31275 ۔۔۔ حذیفہ بن یمان سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میری امت ہلاک نہ ہوگا یہاں تک ان میں تمایز تمایل اور معامع ظاہر ہوجائے میں نے کہا کہ یارسول اللہ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں تمایز کیا ہے ارشاد فرمایا کہ عصبیت جو لوگ میرے بعد اسلام میں پیدا کریں گے میں نے عرض کیا تمایل کیا ہے ؟ فرمایا ایک قبیلہ دوسرے قبیلہ پر حملہ کرتا ہے اور ظلما ان کی جان ومال کو نقصان پہنچاتا ہے میں نے کہا معامع کیا ہے فرمایا ایک شہر والے دوسرے شہر والوں پر حملہ آور ہوں گے اور ان کی گردنیں لڑائی میں ایک دوسرے میں اس طرح مخلوط ہوں گی آپ نے انگلیوں کو آپس میں ڈال کر دکھایا فرمایا یہ اس وقت ہوگا جب حکام میں فساد ہوگا اور خواص میں صلاح خوشخبری ہے ایسے شخص کے لیے جس کے خواص کی اللہ تعالیٰ نے اصلاح فرمادی ہے۔ (نعیم بن حماد مستدرک وتعقب بان فیہ سعید بن ستان عن ابی الزھدیة ھالک)