31324 عن حذيفة قال : تكون فتنة فيقوم لها رجال فيضربون خيشومها حتى تذهب ، ثم تكون أخرى فيقوم لها رجال فيضربون خيشومها حتى تذهب ، ثم تكون أخرى فيقوم لها رجال فيضربون خيشومها حتى تذهب ، ثم تكون أخرى فيقوم لها رجال فيضربون خيشومها حتى تذهب ، ثم تكون الخامسة دهماء مجللة تنبثق في الارض كما ينبثق الماء.
(ش).
31324 ۔۔۔ حذیفہ (رض) سے روایت ہے کہ فتنہ ظاہر ہوگا اس کے خلاف کچھ لوگ اٹھ کھڑے ہوں گے اس کی ناک کے بانسے پر مار کر اس کو لوٹا دیں گے اتنے میں دوسرا فتنہ ظاہر ہوگا اس کے خلاف بھی کچھ لوگ اٹھ کھڑے ہوں گے اور اس کی ناک مارکر اس کو لوٹا دیں گے پھر تیسرا فتنہ ظاہر ہوگا۔ اس کو ناک پر مار کر واپس کردیں گے پھرچوتھا فتنہ ظاہر ہوگا اس کو بھی ناک پر مار کر واپس کردیں گے پھر پانچواں فتنہ ظاہر ہوگا سخت اندھیرا اگر جنے والازمین میں ایسا گرجائے جس طرح پانی جذب ہوجاتا ہے۔ رواہ ابن ابی شیبة