hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 31373

.

كنز العمال

31373
Kanz al-Ummal
(31362 -) (أيضا) أخوف ما أخاف على أمتي ثلاث : رجل قرأ كتاب الله تعالى حتى إذا رؤيت عليه بهجته وكان عليه رداء الاسلام أعاره الله إياها اخترط سيفه فضرب به جاره ورماه بالشرك ، قيل :يا رسول الله ! الرامي أحق به أو المرمي ؟ قال : الرامي ، ورجل آتاه الله سلطانا فقال : من أطاعني فقد أطاع الله من عصاني فقد عصى الله ، وكذب ، ليس بخليفة أن يكون جنة دون الخالق ، ورجل استخفته الاحاديث ، كلما قطع أحدوثة حدث بأطول منها إن يدرك الدجال يتبعه. (طب).
31362 ۔۔۔ ارشاد فرمایا : (ایضا) سب سے خطرناک جن کا مجھے اپنی امت پر خوف ہے وہ تین چیزیں ہیں۔
1 ۔۔۔ ایک شخص اللہ کی کتاب قرآن کریم پڑھے گایہاں تک کہ جب اس کا حسن اس پر ظاہر ہوگا اور اس پر اسلام کی چادر ہوگی اللہ تعالیٰ اس کو اس کے حق میں عار کا سبب بنا دے گا وہ تلوار ہاتھ میں لے کر اپنے پڑوسی کو قتل کردے گا اور اس پر مشرک ہونے کا الزام لگائے گا پوچھا گیا یارسول اللہ الزام لگانے والا اس کا زیادہ حقدار ہوگا یا جس پر الزام لگایا گیا ؟ تو ارشاد فرمایا الزام لگانے والا شرک کا زیادہ حقدار ہوگا۔
2 ۔۔۔ وہ شخص جس کو اللہ تعالیٰ نے حکومت عطاکی وہ لوگوں سے کہتا ہے کہ جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ تعالےٰ کی اطاعت کی اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی وہ جھوٹا ہوگا کیونکہ کوئی ایسا خلیفہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے بعداس کا مرتبہ ہو۔
3 ۔۔۔ وہ شخص جس کے لیے افسانہ گوئی آسان ہو جب بھی کوئی کہانی ختم ہو تو پہلے سے لمبا کوئی افسانہ گھڑے اگر وہ دجال کو پائے تو اس کی پیروی کرے گا۔ طبرائی