31376 (من مسند شداد بن أوس) [ إن النبي صلى الله عليه وسلم قال ] : إن الله عزوجل زوى لي الارض حتى رأيت مشارقها ومغاربها ، وإن ملك أمتي سيبلغ ما زوي لي منها ، وإني أعطيت الكنزين الابيض والاحمر ، وإني سألت ربي عزوجل أن لا يهلك أمتي بسنة عاتمة وأن لا يسلط عليهم عدوا فيهلكهم بعامة وأن لا يلبسهم شيعا وأن لا يذيق بعضهم بأس بعض ، فقال : يا محمد ! إني إذا قضيت قضاء فانه لا يرد ، وإني قد أعطيتك لامتك أن لا أهلكهم بسنة عامة ، وأن لا أسالط عليهم عدوا ممن سواهم فيهلكهم بعامة حتى يكون بعضهم يهلك بعضا ، وبعضهم يسبي بعضا ، قال : وقال النبي صلى الله عليه وسلم : وإني لا أخاف على أمتي إلا الائمة المضلين ، إذا وضع السيف في أمتي فلا يرفع عنهم إلى يوم القيامة (حم ، ض - عن شداد بن أوس)
31376 ۔۔۔ شداد بن اوس (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کہ میرے لیے زمین کو سمیٹا گیا یہاں تک کہ میں نے مشرق ومغرب دیکھ لیے اور بلاشبہ میری امت کی سلطنت وہاں تک پہنچے گی جہاں تک اسے میرے لیے سمینا گیا اور مجھے دوخزانے دئیے گئے سرخ اور سفید اور میں نے اللہ تعالیٰ سے سوال کیا کہ :۔
1 میری امت عام قحط میں ہلاک نہ کی جائے۔
2 اور ان پر کوئی ایسا دشمن مسلط نہ ہوجائے جو انھیں عمومی طورپر ہلاک کردے۔
3 اور اللہ تعالیٰ انھیں فرقے فرقے نہ کرے۔
4 اور انھیں ایک دوسرے کے ذریعے عذاب نہ دے۔
اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا : اے محمد ! جب میں کوئی فیصلہ کردیتاہوں تو پھر وہ واپس نہیں لیاجاتا اور میں نے تیری امت کو یہ بات عطاکر دی کہ میں انھیں عمومی قحط میں مبتلا کرکے ہلاک نہیں کروں گا اور ان کے علاوہ کسی دوسرے دشمن کو ایسا مسلط نہیں کروں گا جو انھیں عمومی طورپر تباہ و برباد کر دے لیکن وہ خود ایک دوسرے کو ہلاک کریں گے ایک دوسری گردیں ماریں گے اور ایک دوسرے کو پابندسلاسل کریں گے۔
راوی کہتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ مجھے اپنی امت کے بارے میں سب سے زیادہ گمراہ کن حکمرانوں کا ہے۔ جب میری امت میں تلوار چل گئی تو پھر قیامت تک چلتی رہے گی۔ احمد ضیا مقدسی فی المختارہ