31378 (من مسند عبادة بن الصامت) عن ميمون بن أبي حبيب قال : قال عبادة بن الصامة : أتمنى لحبيبي أن يقل ماله ويعجل موته فقيل له ، فقال : أخشى أن يدرككم أمراء إن أطعتموهم أدخلوكم النار وإن عصيتموهم قتلوكم ، فقال رجل : أخبرنا من هم حتى نفقا أعينهم أو نحثو في وجوههم التراب ! فقال : عسى أن تدركوهم فيكونوا هم الذين يفقأون عينك ويحثون في وجهك التراب.
(ش).
31375 ۔۔۔ مسند عبادہ بن صامت (رض) میمون بن ابی شبیب سے مروی ہے کہ حضرت عبادہ بن صامت نے فرمایا میں اپنے دوست کے لیے یہ تمنا کرتا ہوں کہ اس کا مال کم ہوجائے اور اسے جلدی موت آجائے لوگوں نے ان کی اس بات پر اعتراض کیا تو انھوں نے وضاحت کی کہ یہ اس لیے کہ مجھے خوف ہے کہ تمہارے ایسے امراء ہوں گے اگر تم ان کو کھلاؤ تو وہ تمہیں آگ میں ڈال دیں اور اگر ان کی نافرمانی کرو تو تم کو قتل کردیں ایک آدمی نے کہا کہ آپ ہمیں ان کا بتائیں وہ کون لوگ ہیں ؟ تاکہ ہم ان کی آنکھیں پھوڑ دیں اور ان کے چہروں کو خاک آلود کردیں تو آپ نے فرمایا امید ہے کہا گرتم ان کو پالو تو پھر بھی وہ تیری آنکھ پھوڑ دیں گے اور تیرے ہی چہرے کو خاک آلود کردیں گے۔ ابی شیبہ۔