hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 31410

.

كنز العمال

31410
Kanz al-Ummal
31399 عن كهيل بن حرملة النمري قال : سمعت أبا هريرة يقول : كيف بكم إذا خرجتم منها كفرا كفرا إلى سنبك من الارض يقال لها حسما جذام إذا لم تأخذوا أبيض ولا أصفر ولا يخدمكم ندراء ولا ينان ولا جرجنة ولا مارق ؟ وكيف بكم إذا خرجتم نها كفرا كفرا إلى سنبك من الارض يقال لها حسما جذام ؟ فقال قائل : أبصر ما تقول يا أبا هريرة ! فغضب حتى تخالج لونه ، فقال : لقد ضل أبو هريرة وما اهتدى إن لم تكن سمعته أذناي ووعاه قلبي - قالها مرارا. (ش ، كر).
31399 ۔۔۔ کہل بن حرملہ نمری سے روایت ہے کہ میں نے ابوہریرہ (رض) کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ تمہارا کیا حال ہوگا جب تم بستی بستی نکالے جاؤ گے زمین کے سنبک تک جس کو جذام کی بستی کہا جاتا ہے جب تم سفید زرد نہیں لوگے (ٕیعنی سونا چاندی ) تمہاری خدمت نہیں کریں گے ندرا، بیان جرجنہ اور مارق اور تمہارا کیا حال ہوگا جب تم نکلو گے گاؤں گاؤں زمین کے سنبک تک جس کو جذام کی بستی کہا جاتا ہے ایک کہنے والے نے کہا دیکھ لو اے ابوہریرہ کیا کہہ رہے ہو تو حضرت ابوہریرہ (رض) غصہ میں آئے یہاں تک ان کا رنگ لال پیلا ہونے لگا اور فرمایا ابوہریرہ بھٹک گیا اور ہدایت پر نہیں رہا اگر اس حدیث کو میرے کان نے نہ سنا ہو اور میرے دل نے محفوظ نہ کیا ہو اس کو بار بار ارشاد فرمایا ۔ ابن ابی شیبة ابن عساکر