31421 عن عبد الله بن عمرو قال : يكون على هذه الامة اثنا عشر خليفة : أبو بكر الصديق ، اصبتم اسمه ، عمر الفاروق ، قرن من حديد ، اصبتم اسمه ، عثمان بن عفان ذو النورين ، قتل مظلوما ، أوتي كفلين من الرحمة ، ملك الارض المدقسة معاوية وابنه ، ثم يكون السفاح ومنصور وجابر والامين وسلام وأمير العصب لا يرى مثله ولا يدرى مثله ، كلهم من بني كعب بن لؤي فيهم رجل من قحطان ، منهم من لا يكون إلا يومين ، منهم من يقال له : لتبايعنا أو لنقتلنك ، فان لم يبايعهم قتلوه.
(نعيم).
31420 ۔۔۔ عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے کہ اس امت میں بارہ خلیفہ ہوں گے ابوبکرصدیق کہ تم ان کا نام صحیح پایا ، عمرفاروق (رض) وہ لوہے کی تلوار ہیں تم ان کا نام بھی صحیح پایا عثمان بن عفان ذی النورین جو مظلوم شہید کیے گئے ان کو رحمت کے دو حصے ملے ارض مقدسہ کے مالک معاویہ (رض) اور ان کے بیٹے ہوں گے پھر اس کے بعد سفاح (خون بہانے والے) منصور جابر امین سلام اور مضبوط امیر ہوں گے نہ ان جیسا دیکھا جائے گا نہ جانا جائے گا سب کے سب نبی کعب بن لوی کے ہوں گے ان میں سے ایک شخص قحطان کے ہوگا ان میں سے بعض کی امامت دو دن کی ہوگی ان میں سے بعض سے کہا جائے گا۔ ہمارے ہاتھ میں بیعت کرلو ورنہ قتل کردئیے جاؤگے اگر وہ ان کے ہاتھ پر بیعت نہ کرے تو اسے قتل کردیا جائے گا۔ رواہ ابونعیم