hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 31441

.

كنز العمال

31441
Kanz al-Ummal
31430 عن ابن مسعود قال : كيف بكم إذا لبستكم فتنة يهرم فيها الكبير ويربو فيها الصغير ، يتخذها الناس سنة ، إذا ترك منها شئ قيل : تركت السنة ؟ قيل : يا أبا عبد الرحمن ؟ ومتى ذلك ؟ قال : إذا كثرت جهالكم وقلت علماؤكم وكثرت خطباؤكم وقلت فقهاؤكم وكثرت أمراؤكم وقلت أمناؤكم وتفقه لغير الدين والتمست الدنيا بعمل الاخرة. (ش ونعيم ابن حماد في الفتن).
31427 ۔۔۔ ابن مسعود (رض) نے فرمایا کہ تمہارا کیا حال ہوگا جب تم کو فتنہ ڈھانک لے گا جس میں بڑا انتہائی بوڑھا ہوجائے گا اور چھوٹا بڑا ہوجائے گا لوگ فتنے کو ہی سنت سمجھ بیٹھیں گے اگر اس میں سے کچھ چھوڑا دیا جائے تو لوگ کہیں گے کہ سنت چھوڑ دی گئی کہا گیا اے ابوعبدالرحمن ! ایسا کب ہوگا فرمایا جب تم میں جاہل زیادہ اور علماء کم ہوجائیں تمہارے خطیب زیادہ اور فقہاء کم ہوجائیں جب تمہارے حکمران زیاد ہ ہوں اور امانت دار کم ہوں اور فقہ غیر دینی مقاصد کے لیے پڑھی جائے اور آخرت کی اعمال سے دنیا طلب کی جائے۔ (اسی وقت ایسا فتنہ آئے گا) ابن ابی شیبة نعیم بن حماد فی الفتن